اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 465 فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

اوگرا کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے


ویب ڈیسک September 09, 2012
مٹی کا تیل 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر سے مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ایچ او بی سی 3 روپے 27 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں57 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے، پٹرول کی قیمت 4 روپے 65پیسے کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر سے بڑھا دی گئی ہے۔


اوگرا کے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر سے مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ایچ او بی سی 3 روپے 27 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں57 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔


جے پی ون کی قیمت 11 روپے4 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جے پی فور 2 روپے 13 پیسے اور جے پی آٹھ 1 روپیہ 81 پیسے سے مہنگا ہو گیا۔


اوگرا کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔


گزشتہ ہفتہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں سات روپےستترپیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپےچون پیسے فی لٹر اور سی این جی کی قیمت میں سات روپے گیارہ پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |