عمران سیاستداں نہیں دہشتگردوں کے حمایتی ہیں عاصمہ جہانگیر

طالبان گمراہ لوگ ہیں تو پھرجیلوں میں قیدیوں سے بھی مذاکرات کر کے رہا کیا جائے، عاصمہ جہانگیر


Numainda Express January 21, 2014
دہشتگردی کا مسئلہ ہم نے خود حل نہ کیا توعالمی طاقتوں کو مداخلت کاموقع ملے گا فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بارکی سابق صدرعاصمہ جہانگیرنے کہاہے کہ اگر دہشت گردی کا مسئلہ ہم نے خود حل نہ کیا تو بین الاقوامی طاقتوں کو مداخلت کاموقع ملے گا۔

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کوسیاست نہیں آتی، وہ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں، جو لوگ بھی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں، طالبان رہنماکے مرنے پر تو دھرنے دیے جاتے ہیں مگر اپنے لوگ مرتے ہیں تو دھرنے کسی کو یاد نہیں آتے۔



انھوں نے کہا کہ طالبان گمراہ لوگ ہیں تو پھر جیلوں میں پڑے قیدیوں سے بھی مذاکرات کر کے انھیں رہا کیا جائے، سیکیورٹی پالیسی اس بات پر بنائی جائے کہ اپنے عوام کا تحفظ کس طرح کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں