وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلیے بڑا فیصلہ

صوبے بھر میں 337 سہولت بازار اور سہولت کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے


ویب ڈیسک June 22, 2021
سہولت بازاروں میں پھل، سبزیاں وغیرہ بھی سستے داموں دستیاب ہوں گی، فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے 46 ویں اجلاس میں عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعلی عثمان بزدار نے سہولت بازاروں اور سہولت کاؤنٹرز کے قیام اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے صوبے میں سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی، صوبہ بھر میں 337 سہولت بازار اور سہولت کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے جہاں آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 430 روپے میں ملے گا۔

علاوہ ازیں سہولت بازاروں میں عوام کو پھل، سبزیاں، دالیں اور چاول بھی ارزاں نرخ پر ملیں گے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ اور کابینہ نے صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی منصوبوں کی بھی منظوری دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں