اے ٹی ایمز میں اسکیمنگ ڈیوائسز لگا کر لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار
گروہ کے ملزمان نے اسکیمنگ ڈیوائس کے ذریعے اب تک 5 ملین کی رقم نکلواچکے، ایف آئی اے
ایف آئی اے سائبر کرائم نے''اے ٹی ایم'' مشینوں میں اسکیمنگ ڈیوائس لگا لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرکے لاکھوں روپے نکالنے والے گروہ کے ایک ملزم محمد عمران چدھڑ کو گجرانوالہ سے گرفتار کرکے اسکے پاس سے5 جعلی کارڈز برآمد کرلئے۔
''اے ٹی ایم'' مشینوں میں اسکیمنگ ڈیوائس لگا لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرنے والے گروہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کے افسران نے ٹیکنیکل طریقے سے ملزمان کو ٹریس کیا، ملزمان نے مختلف شہروں میں بنکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں اسکیمنگ ڈیوائس لگا کر لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے نیشنل بینک صدر برانچ کی اے ٹی ایم میشن پر اسکیمنگ ڈیوائس لگا کر مختلف لوگوں کے''اے ٹی ایم" کارڈ کا ڈیٹا کاپی کیا اس کے علاوہ بھی ملزمان مختلف شہروں میں ''اے ٹی ایم'' مشینوں میں اسکیمنگ ڈیوائس لگا لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرتے تھے ملزمان نے اسکیمنگ ڈیوائس کے ذریعے 5 ملین کی رقم نکلوالی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گروہ کے ایک ملزم محمد عمران چدھڑ کو گجرانوالہ سے گرفتار کرلیا ہے اور اسکے پاس سے 5 جعلی کارڈز بھی برآمد کرتے ہوئے اسکے پاس سے موبائل فونز سمیت واردات میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء اور گاڑی بھی برآمد کرلی، سائبر کرائم سیل کا اس گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔