عمران حوصلہ پیداکریںحملہ آوروں کا نام بھی لیںپرویز رشید

کپتان بنوں اورپنڈی میں دہشتگردی کی ذمے داری قبول کرنیوالوں کانام لیں،وزیر اطلاعات


این این آئی January 21, 2014
خان صاحب ذمے داروں کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ عمران خان دہشت گردی میں ملوث افرادکا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں،کپتان اپنے اندر حوصلہ پیداکرتے ہوئے حملہ آوروں کا نام بھی لیں۔

پیرکو اسلام آبادمیں اپنے بیان میں پرویز رشیدنے کہاکہ عمران خان راولپنڈی اوربنوں دھماکوں کی ذمے داری قبول کرنے والوں کا نام لے کرمذمت نہیں کرتے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین حوصلہ پیداکریں، جس نے بنوں اور پنڈی میں دہشت گردی کی ذمے داری قبول کی ہے ان کانام لیں۔



انھوں نے کہاکہ عمران خان الزام اس شخص پر نہیں دھرتے جس نے دہشت گردی کاورثہ جمہوری حکومتوں کو دیا۔ خان صاحب ذمے داروں کا نام لیتے ہوئے شرماتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں