
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے بیٹنگ شروع ہوئی تو کریز پر سب سے پہلے حضرت اللہ اور کامران اکمل آئے۔ کامران اکمل محض چھ گیند کھیل کر اور آٹھ رنز بناکر حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے تاہم حضرت اللہ نے سابقہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی دھواں دھار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ان کے ساتھ کامران اکمل کے بعد آنے والے جوناتھن بھی برابر کے حصے دار رہے۔
حضرت اللہ زازئی نے 44 گیندوں پر 4 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے اور زلمی کا اسکور 141 تک پہنچا دیا۔ انہیں 15ویں اوور میں محمد وسیم نے بولڈ کیا۔ جوناتھن نے 46 گیندوں پر 55 رنز بنائے جن میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل ہیں۔
حضرت اللہ کے بعد شعیب ملک چوتھے پر آئے تھے اور وہ بھی کسی سے کم نہ رہے اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ انہوں نے 10 گیندوں پر دھواں دھار 32 رنز بنائے جن میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل ہیں۔
ان تین کھلاڑیوں کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے 175 رنز کا ہدف 19 بالز قبل 16.5 اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ جوناتھن اور شعیب ملک ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ بدقسمت رہے اور پہلے ہی اوور میں ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد اخلاق 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
A six, a dropped catch and a wicket! Too much happening in that over!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #IUvPZ pic.twitter.com/n33yc6o1Mu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 22, 2021
کولن منرو نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 44 رنز کی اننگز کھیلی اور برینڈن کنگ بھی 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور افتخار احمد 10 رنز پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔ کپتان شاداب خان 15 اور آصف علی 8 رنز بنانے کے بعد عمید آصف کا شکار بنے۔
حسن علی نے 16 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف اور وہاب ریاض نے 2،2 ، محمد عرفان ، محمد عمران اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز پہلے ہی پی ایس ایل 6 کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے اور پشاور زلمی نے کل کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا جب کہ آج کی وننگ ٹیم 24 جون کو ملتان سلطانز سے ٹرافی کی جنگ لڑے گی۔
Aik taraf cup hai, doosri taraf ghar wapsi. Who will join Multan in the final? @IsbUnited and @PeshawarZalmi will find out today!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #IUvPZ pic.twitter.com/tqGVDW8dTd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 22, 2021
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔