انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کا خطرہ ہے بھارتی آرمی چیف

پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کے دوران عسکریت پسند رخنہ ڈالنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔جنرل بکرم سنگھ


Online January 21, 2014
پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کے دوران عسکریت پسند رخنہ ڈالنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔جنرل بکرم سنگھ۔فوٹو:فائل

بھارتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کے دوران عسکریت پسند رخنہ ڈالنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

تاہم فوج ان کے منصوبوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی، سرحد پار سے دراندازی کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔ جموں میں فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہوشیار اور متحرک رہنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے عسکریت پسند جو دراندازی کے خواب سجارہے ہیں انھیں پورا نہ ہونے دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو مصائب و مشکلات میں ڈالے بغیر عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں