اسلامی نظریاتی کونسل ختم کی جائے سینیٹ میں متحدہ اور پی پی کا مطالبہ

یہ فوجی آمرضیاء الحق کی باقیات میں سے ہے اب اس کی کوئی ضرورت نہیں اسے تحلیل کردیاجائے۔پی پی،متحدہ


Numaindgan Express January 21, 2014
یہ فوجی آمرضیاء الحق کی باقیات میں سے ہے اب اس کی کوئی ضرورت نہیں اسے تحلیل کردیاجائے۔پی پی،متحدہ۔ فوٹو: فائل

سینیٹ میں پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کے خاتمے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل لوگوں کے ذہنوں میں ابہام پیداکررہی ہے ۔

یہ فوجی آمرضیاء الحق کی باقیات میں سے ہے اب اس کی کوئی ضرورت نہیں اسے تحلیل کردیاجائے۔ دوسری جانب وزیرمملکت مذہبی امورپیرامین الحسنات نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے 73 کے آئین کے قصیدے پڑھنے والے اسلامی نظریاتی کونسل کوختم کرنیکی بات کیوں کررہے ہیں۔ قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے خاتمے کا مطالبہ غیرآئینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں