آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ پاکستان کا 9 ٹیموں میں چھٹا نمبر

چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن کا بھارت اور نیوزی لینڈ میں فائنل کے ساتھ اختتام ہوجائے گا۔


Sports Desk June 23, 2021
چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن کا بھارت اور نیوزی لینڈ میں فائنل کے ساتھ اختتام ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کی اولین ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا9 ٹیموں میں چھٹا نمبر رہا۔

مقابلوں کے اختتام سے ایک روز قبل ویسٹ انڈیزکے 6 پوائنٹس منہا کرلیے گئے، جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ کیریبیئن ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے اور پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس مقابلے میں میزبان سائیڈ مقررہ وقت میں 3 اوورز پیچھے رہی تھی،اس وجہ سے میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے60 فیصد میچ فیس جرمانے کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 6 پوائنٹس سے بھی محروم کر دیا۔

ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے،چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن کا بھارت اور نیوزی لینڈ میں فائنل کے ساتھ اختتام ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں