سوئی ناردرن کی گیس قیمت37 فیصد بڑھانے کی درخواست

سوئی ناردرن نے موقف اختیار کیا کہ اگر قمیت نہ بڑھی تو کمپنی کو نقصان ہوگا۔


Numainda Express June 23, 2021
سوئی ناردرن نے موقف اختیار کیا کہ اگر قمیت نہ بڑھی تو کمپنی کو نقصان ہوگا۔ فوٹو: فائل

PRAGUE, CZECH REPUBLIC: سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمت میں37 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس قیمت میں37 فیصد اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت کی، صارفین نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنیکا مطالبہ کردیا۔ سوئی ناردرن نے موقف اختیار کیا کہ اگر قمیت نہ بڑھی تو کمپنی کو نقصان ہوگا۔

سماعت کے بعد اوگرا کے چیئرمین مسرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ کریں گے، گیس کمپنیاں سال میں دو مرتبہ قیمتوں میں ردوبدل اور نظرثانی کیلیے درخواست دے سکتی ہیں، غریب لوگوں کو سستی گیس دے رہے ہیں سردیوں میں سلیب تبدیل ہونے سے گیس کا بل بڑھ جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں