اسلام آبادہائیکورٹ نے سی این جی کھولنے کے فیصلے کیخلاف درخواست خارج کردی

وزارت پٹرولیم نے حکم امتناع جاری کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر رکھی تھی

وزارت پٹرولیم نے حکم امتناع جاری کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر رکھی تھی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سی این جی اسٹیشن 3 روزکھولنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری فیصلے کے خلاف حکومت کی درخواست خارج کردی۔


وزارت پٹرولیم نے حکم امتناع جاری کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر رکھی تھی۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے اس آبزرویشن کے ساتھ درخواست خارج کی کہ مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے جس کی آئندہ سماعت22 جنوری کوہونا ہے،اس لیے ہائیکورٹ ہی کو اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنے دیا جائے، فیصلے کے بعد اگر درخواست گزار چاہیں توسپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
Load Next Story