سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئی

چین سے خریدی گئی ویکسین ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، این سی او سی
چین سے خریدی گئی ویکسین ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، این سی او سی ۔ فوٹو:فائلچین سے خریدی گئی ویکسین ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، این سی او سی ۔ فوٹو:فائل

چین سے خریدی گئی ویکسین ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، این سی او سی ۔ فوٹو:فائل

سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آبادلائی گئی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ویکسین کی قلت کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں ویکسینیشن سینٹر بند

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری عالمی مارکیٹ سے کر رہا ہے، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسین لگنے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ ویکسین چین سے خریدی گئی ہے اور ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، اس حوالے سے تمام انتظامات کیے جا چکے ہیں۔
Load Next Story