حرا مانی کا ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘ نعرے کی حامی خواتین پر طنز

ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں آپ کی ایک آواز پر ملازمائیں آپ کا کام کرتی ہیں، حرامانی


ویب ڈیسک June 23, 2021
اہر کے ممالک میں خواتین سارے کام خود کرتی ہیں اور اس بات کے لیے میں ان کی تعریف کرنا چاہتی ہوں، حرا مانی فوٹوفائل

اداکارہ حرا مانی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے 'عورت مارچ' کی حامی خواتین پر طنز کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کے لیے پیغام دیا ہے۔

حرا مانی ان دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں اور وہاں سے چھٹیاں مناتے ہوئے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حرا نے گاڑی میں پیٹرول بھرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں ''باہر کے ممالک میں خواتین سارے کام خود کرتی ہیں اور اس بات کے لیے میں ان کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔

اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان میں رہنے والی خواتین کو باور کرایا کہ ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں آپ کی ایک آواز پر ملازمائیں آپ کا کام کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ جب آپ گاڑی میں پیٹرول یا گیس بھروانے گیس اسٹیشن جاتے ہیں تو وہاں پر بہت سارے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی گاڑی میں گیس یا پیٹرول بھرتے ہیں۔''

اس ویڈیو کے ساتھ حرا مانی نے 'عورت مارچ' کا مخصوص اور سب سے مقبول نعرہ لکھا 'اپنا کھانا خود گرم کرو'۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQb-ng2Hsno/"]

واضح رہے کہ حرامانی امریکا سے اپنی اور اپنے بچوں کی چھٹیاں مناتے ہوئے تصاویر شیئر کررہی ہیں۔ جنہیں مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQYw76GH3yA/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |