پی آئی اے کا کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے ایئر بس 320 جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا


ویب ڈیسک June 23, 2021
نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی ترجمان پی آئی اے فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا، 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جولائی کے وسط میں پہلا ایئر بس 320 پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا، دوسرا طیارہ اگست میں شامل ہوجائے گا، مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں