برکینا فاسو میں پولیس قافلے پر گھات لگا کر حملہ 11 افسران ہلاک
4 پولیس افسران لاپتہ ہیں جنہیں مبینہ طور پر حملہ آور اغوا کر کے لے گئے
مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ''ریلیف مشن'' پر جانے والے پولیس قافلے پر نامعلوم مسلح افسران نے گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 افسران ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برکینا فاسو کے جنگ زدہ ٹاؤن میں ریلیف مشن کے لیے جانے والی پولیس پارٹی کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افسران ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے۔
لاپتہ ہونے والے چاروں پولیس افسران کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا ہے جن کی بازیابی کے لیے فوج نے قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔
برکینا فاسو میں شدت پسند جماعتوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 2015 سے جاری ہے جس میں ہزاروں افراد مارے گئے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ایک گاؤں پر حملے میں 138 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔