دنیا کا سب بڑا کارگو طیارہ ایک بار پھر کراچی ایئرپورٹ پر اُترگیا

اینتونوف اے این 225 کے بازوؤں کا پھیلاؤ 88.4 میٹر اور ٹیک آف کے وقت وزن 14 لاکھ 11 ہزار پاؤنڈ تک ہوتا ہے


ویب ڈیسک June 23, 2021
اینتونوف اے این 225 کے بازوؤں کا پھیلاؤ 88.4 میٹر اور ٹیک آف کے وقت وزن 14 لاکھ 11 ہزار پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

دنیا کے سب سے بڑے مال بردار طیارے ''اینتونوف اے این 225 مریا'' کی پرواز (اے ڈی بی 3859) آج دوپہر 11 بج کر 27 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

خبروں کے مطابق، دنیا کا یہ سب سے بڑا کارگو طیارہ آج علی الصبح کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ پر موجود تھا۔

ماضی میں یہ روسی ساختہ طیارہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کو سامانِ رسد پہنچانے کا کام کرتا رہا ہے۔ اگست 2020 سے اس کی پروازیں معطل تھیں جس کے بعد گزشتہ روز سے اس کی پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

اینتونوف اے این 225 پہلی بار 20 اپریل 2018 کے روز پہلی بار جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترا تھا۔

بتاتے چلیں کہ اینتونوف اے این 225 کے بازوؤں کا پھیلاؤ 88.4 میٹر، اونچائی 18.2 میٹر اور ٹیک آف کے وقت وزن 14 لاکھ 11 ہزار پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔

اس کے بھاری بھرکم وجود کو فضا میں بلند کرنے کےلیے اس میں چھ عدد دیوقامت ٹربو جیٹ انجن نصب ہیں۔

دنیا کا یہ سب سے بڑا مال بردار طیارہ 1980 کے عشرے میں (سابق) سوویت یونین میں عسکری مقاصد کے تحت بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |