کامیابی کیلیے سردھڑ کی بازی لگانے کا فیصلہ کیامصباح

سیریز برابری کی کوشش میں2-0سے شکست کی پروانہیں، میٹنگ میں طے کر لیاتھا


Sports Desk January 21, 2014
نوجوان پلیئرز سے کافی خوش ہوں،کپتان قومی کرکٹ ٹیم۔ فوٹو: اے ایف پی

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ میں کامیابی کیلیے سردھڑ کی بازی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

میٹنگ میں یہ طے پایا کہ سیریز برابر کرنے کی کوشش میں 2-0 سے بھی شکست ہوئی تو کوئی پروا نہیں،میڈیا سے بات چیت میں مصباح نے کہا کہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے کامیابی کیلیے جان لڑائی، میں نوجوان پلیئرز سے کافی خوش ہوں، اظہر علی کی پرفارمنس بہترین رہی، احمد شہزاد نے پہلی اننگز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سرفراز نے عمدہ بیٹنگ کی، محمد طلحہ کی بولنگ شاندار رہی، یہ پاکستان کرکٹ کیلیے اچھاشگون ہے۔ مصباح نے مزید کہا کہ ہم پر کوئی دبائو نہیں تھا۔



دوسری اننگز کے آغاز پر تمام کھلاڑیوں کو ایک واضح پیغام مل گیا، ہم نے میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہر صورت میچ جیتنا ہے، اگر اس کوشش میں سیریز 2-0 سے بھی ہار جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں سیریز 1-1 سے برابر کرنے کیلیے کوشش ضرور کرنی ہے، انھوں نے کہا کہ یہ میری بہترین کامیابیوں میں سے ایک ہے لیکن اس کے باوجود میں انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 3-0 کے کلین سوئپ کو لاجواب قرار دیتا ہوں، وہ فتح اس وقت کی نمبر ٹیم کے خلاف حاصل ہوئی تھی لیکن جو میچ ہم نے یہاں شارجہ میں جیتا وہ بھی بہترین ہے، میرے خیال میں ہم نے اس انداز میں پہلے ہدف کا تعاقب نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں