ایف اے ٹی ایف پر قیاس آرائی سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے وزارت خزانہ

میڈیا فیٹف سے متعلق قیاس آرائیوں اور نامکمل خبروں اجتناب کرے، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک June 23, 2021
فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کے لئے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے، وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، میڈیا فیٹف سے متعلق نامکمل خبروں سے اجتناب کرے۔

وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے فرانس پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان کے اطلاق کے لئے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فیٹف کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اعلی سیاسی سطح کی یقین دہانی کرائی ہے، اور گزشتہ دو سالوں میں ایکشن پلان پر مؤثر اور تیز تر عملدرآمد کیا ہے، پاکستان کی کارکردگی کو بین الاقوامی برادری نے بھی سراہا ہے۔ میڈیا فیٹف سے متعلق قیاس آرائیوں اور نامکمل خبروں سے اجتناب کرے، ایسی خبروں سے عالمی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پاکستان سے متعلق فیٹف فیصلہ 25 جون کے پلینری اجلاس کے بعد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں