آئل ٹینکرزکی ہڑتال مختلف شہروں میں پٹرول بحران کا خدشہ

انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ


ویب ڈیسک June 24, 2021
حکومت نے نہ مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو:فائل

KARACHI: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مطالبات کی عدم منظوری کی وجہ سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے اور ہڑتال کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے، جب کہ مختلف شہروں میں پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لئے وقت مانگا تھا، حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے، انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے، آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے، اور غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں