حکومت اور اپوزیشن کے اختلافات دور کرنے کیلئے 14رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کمیٹی ٹی اوآرز تیار کرکے جلد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ارسال کرے گی

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کو قانون سازی سے متعلق جلد ٹی او آرز طے کرنی ہدایت کی گئی ہے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان اختلافات کے معاملے پر14 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان اختلافات کے معاملے پر14 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں وزیردفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر فہمیدا مرزا، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی شامل ہیں۔


دوسری جانب کمیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، سردارایازصادق، راناثناء اللہ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر، شازیہ مری، آغاحسن بلوچ شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کوقانون سازی سے متعلق جلد ٹی او آرز طے کرنی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد کمیٹی ٹی او آرز تیار کرکے جلد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ارسال کرے گی۔
Load Next Story