کے الیکٹرک کے ساتھ جلد بجلی کا نیا معاہدہ کرلیں گے حماد اظہر

کے الیکٹرک اور وفاق کے درمیان ادائیگیوں کا تنازعہ حل کرنے میں کوشاں ہیں، وزیر توانائی


ویب ڈیسک June 24, 2021
کے الیکٹرک اور وفاق کے درمیان ادائیگیوں کا تنازعہ حل کرنے میں کوشاں ہیں، وزیر توانائی

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ جلد بجلی کا نیا معاہدہ کرلیں گے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ کے الیکٹرک اور وفاق کے درمیان ادائیگیوں کا تنازعہ حل کرنے میں کوشاں ہیں، وزارت کا چارج سنبھالتے ہی کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی ٹھانی، کراچی والوں کو ضرورت کے مطابق بجلی نہیں مل رہی ، کوشش ہے کہ کے الیکٹرک کو ہم مزید اضافی بجلی دیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک کے ساتھ آئندہ برسوں میں بجلی کا پی پی اے کا نیا معاہدہ کرنے جارہے ہیں، اس کے ساتھ جلد بجلی کا نیا معاہدہ کرلیں گے، ہیٹ ویو کے بعد کراچی کو بجلی کی فراہمی بڑھائی گئی ، ثالثی کے عمل کے ذریعے 200 ارب واجب الادا رقم کی ادائگی کا طریقہ کار بھی طے ہوجائے گا۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کو الگ الگ کرنے جارہے ہیں، نیپرا کے ٹیرف فیصلے کے بعد حکومت کو تیس روز میں نوٹیفکیشن کرنا ہوگا، حکومت کا سرچارج لگانے کا اختیار بحال کیا جارہا ہے، جو سرچارج لگایا جائےگا وہ بجلی کی قیمت کے دس فیصد کے اندر ہوگا، سرچارج قرضوں کی سود کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ نیپرا ترمیمی بل سے سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ میں مددملے گی، ریکوری کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کا نظام ختم کرنے سے سرکلر ڈیٹ میں تین سو ارب روپے سالانہ کا اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |