ایک سال سے بند پاک بھارت سرحد ایک روزکے لیے کھولنے کا اعلان

بھارت واپس جانے والے تمام افراد کوروانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا


آصف محمود June 24, 2021
وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

کورونا کی شدت میں کمی آنے کے باعث 28 جون کوایک روزکے لئے پاک بھارت سرحد ایک بارپھرکھولی جائے گی۔

کورونا کی شدت میں کمی آنے کے باعث 28 جون کوایک روزکے لئے پاک بھارت سرحد ایک بارپھرکھولی جائیگی، پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے۔ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں جب کہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے۔

وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈرپرضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں