شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری40 شدت پسند ہلاک

آپریشن میں مارے اور زخمی ہونے والے افراد پشاور چرچ،قصہ خوانی بازاراوربنوں میں فورسزپرحملے میں ملوث تھے،سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک January 21, 2014
پاک فضائیہ نے مصدقہ اطلاع پر مشتبہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ فوٹو؛ فائل

میرعلی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کے نتیجے میں 40 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 40 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے اور زخمی ہونے والے افراد پشاور چرچ، قصہ خوانی بازار اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے 2007 کے بعد پہلی بار شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 27 سیکیورٹی اہلکار جا ںبحق اور گزشتہ روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب آر اے بازار میں پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں