سبی بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 5 جوان شہید

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، آئی ایس پی آر

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

سبی کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا، جس میں 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں نے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں ایف سی بلوچستان کے 5 بہادر جوان شہید ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ جب کہ ایف سی بلوچستان نے دہشت گروں کے فرار کے راستے بلاک کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لکی مروت کے حوالدار ظفر علی خان اورلانس نائیک ہدایت اللہ شامل ہیں، جب کہ واقعے میں بھکر کے لانس نائیک ناصرعباس، نصیرآباد کے لانس نائیک بشیر احمد، اور سپاہی نور اللہ بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیوں کی پشت پناہی کے ساتھ بزدلانہ حملوں سے امن وا ستحکام سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز دشمنوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Load Next Story