کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں وزیراعظم

ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 24, 2021
ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ (فائل فوٹو)

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور نئے اعلان شدہ منصوبوں کو جلد شروع کرنے کو حکومت کی اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈز کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا رہی ہے تاہم سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی فنڈر کی منصفانہ تقسیم بھی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں