سائیڈ لوڈنگ ایپلی کیشنز صارفین کےلیے خطرہ ہیں ایپل کارپوریشن

سائیڈ لوڈنگ ایپس کی اجازت دینے سے آئی فون صارفین کی سیکورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، ایپل


ویب ڈیسک June 25, 2021
سائیڈ لوڈنگ ایپس کی اجازت دینے سے آئی فون صارفین کی سیکورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، ایپل(فوٹو:فائل)

ایپل نے سائیڈ لوڈنگ ایپلی کیشنز کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا ہے۔


ایپل کا دعوی ہے کہ ڈیویلپرز کو ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور سے باہر ایپس ڈسٹری بیوٹ کرنے کی اجازت دینے سے اس کے صارفین کو شدید سیکیورٹی خطرات کا سامان ہوسکتا ہے۔


ایپل کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کمپنی نام نہاد سائیڈ لوڈنگ ایپلی کیشنز کو اجازت دینے کے سخت خلاف ہے جس سے صارفین کو رینسم ویئر اور مالیاتی دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ دیگر سیکیورٹی خدشات کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔


ایپل کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب اسے ریگولیٹرز اور ڈیویلپرز کی جانب سے ایپ اسٹور کے حوالے سے سخت دباؤ کا سامنا ہے اور کمپنی کو Epic گیمز کمپنی کے ساتھ ہونے والی قانونی جنگ کے نتائج کا انتظار ہے، جس میں گیمز اسٹوڈیوز نے ایپل کی جانب سےغلط شرائط و ضوابط کا الزام عائد کر رکھا ہے۔


Epic گیمز نے مسابقتی اسٹور فرنٹ تخلیق کرنے کےلیے کوئی راز نہیں رکھا ہے لیکن ایپل اپنے ایپ اسٹور پر تھرڈ پارٹی ایپ اسٹورز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ ایپل اپنی ایپ اسٹور پالیسیوں پر یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا میں زیر تفتیش ہے؛ اورمتعدد ڈیویلپرز گزشتہ ایک سال سے نام نہاد 'ایپل ٹیکس' کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔


اسی نوعیت کے الزامات کا سامنا ایپل کے بڑے حریف گوگل کو بھی ہے جس کے Epic گیمز کے ساتھ معاملات خراب ہیں جب کہ ایپل کو اس بات پر بھی تحفظات لاحق ہیں کہ ڈیجیٹل مارکیٹس کےلیے آنے والی یورپی یونین کی ریگولیشنز، ایپل پر سائیڈ لوڈنگ ایپ کو فعال کرنے کا دباؤ ڈال سکتی ہیں۔


ایپل کی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائیڈ لوڈنگ ایپس کی اجازت دینے سے آئی او ایس پلیٹ فارم کی سیکیورٹی کم ہونے سے صارفین کو سیکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور ہیکرز یا اسکیمرز ان ایپس کا غلط استعمال کرتے ہوئے صارفین کو گمراہ اور آئی فون کی سیکیورٹی فیچرز اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |