بنوں دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں آرمی چیف

جنرل راحیل شریف نے بنوں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کرکے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی


ویب ڈیسک January 21, 2014
آرمی چیف نے گزشتہ روز راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا بھی دورہ کرکے آر اے بازار میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی تھی۔ فوٹو؛آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بم حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بنوں میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اتوار کے روز کینٹ کے علاقے میں بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ انتظامیہ کو دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے گزشتہ روز راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا بھی دورہ کرکے آر اے بازار میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی تھی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 27 اہلکار جاں بحق اور شہریوں سمیت 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں