امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے 1 شخص ہلاک

قصبے سرف سائیڈ میں واقع یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی، 130 یونٹس پر مشتمل اس عمارت کا نصف حصہ ڈھے گیا ہے


ویب ڈیسک June 24, 2021
قصبے سرف سائیڈ میں واقع یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی، 130 یونٹس پر مشتمل اس عمارت کا نصف حصہ ڈھے گیا ہے.(فوٹو: اے ایف پی)

امریکی شہر میامی میں عمارت گرنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 51 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بارہ منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 51 افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

میامی کے کمشنر جوز ڈیاز کا کہنا ہے کہ قصبے سرف سائیڈ میں واقع یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی، 130 یونٹس پر مشتمل اس عمارت کا نصف حصہ ڈھے گیا ہے، اس عمارت میں رہائش پذیر افراد سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے، امدادی کارکنوں نے ملبے سے 35 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

کمشنرجوز ڈیاز کا کہنا ہے کہ ابھی تک عمارت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں