ملک میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعظم

امن وامان قائم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ملکی سلامتی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور مؤثر حکمت عملی اپنا رہےہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 21, 2014
یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کی بازیابی کے لیے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں، نواز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان قائم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، قیام امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت بلوچستان کے وفد سے ملاقات کرتےہوئے کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان قائم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، ملکی سلامتی کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اور مؤثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں اور قیام امن کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کے اغواپر بھی سخت تشویش ہے، دونوں کی بازیابی کے لیے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھاکہ ہم سب دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور انہیں متحد ہو کر سخت پیغام دینا چاہتے ہیں جب کہ حکومت کی بدامنی کے خلاف پالیسی پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں