پی ایس ایل 6 کئی قومی کرکٹرزفرنچائزز پربوجھ ثابت ہوئے

شاداب خان،نواز،عمادوسیم اور فہیم اشرف کی کارکردگی کا گراف نیچے چلاگیا


Abbas Raza June 25, 2021
حفیظ،حیدراوراعظم جدوجہدکرتے نظرآئے،حارث اورحسنین کا رعب و دبدبہ ختم۔ فوٹو:فائل

قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے کئی کرکٹرز پی ایس ایل 6 میں اپنی ٹیموں پر بوجھ ثابت ہوئے جب کہ آل راؤنڈرز شاداب خان،محمد نواز، عماد وسیم اور فہیم اشرف کی کارکردگی کا گراف نیچے گیا۔

قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کئی کرکٹرزکا پی ایس ایل6میں اعتماد متزلزل نظرآیا،آل راؤنڈرز میں شاداب خان نے 36.11 کی اوسط سے9وکٹیں حاصل کیں اور صرف 94رنز اسکور کیے،محمد نواز نے 32.50کی ایوریج سے 6 شکار کیے اور 109رنز بنائے، عماد وسیم 34.42کی اوسط سے 7وکٹیں لینے کے ساتھ 68رنز بنا سکے، فہیم اشرف نے 21.11کی بہتر ایوریج سے 8وکٹیں تو لیں مگر رنز صرف 77بنائے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے ٹاپ پر جگہ بنائی،اوپنرز شرجیل خان 30.72 کی اوسط سے 338اور فخرزمان نے 31.88کی ایوریج سے 287رنز بناکر ٹاپ 10میں ضرور شامل ہیں مگر ابوظبی میں میچز کے دوران کارکردگی میں تسلسل دیکھنے میں نہیں آیا،امام الحق نے 6میچز میں صرف 107رنز بنائے،مڈل آرڈر میں سرفراز احمد 45.85 کی اوسط سے 321اور محمد حفیظ 33.87کی ایوریج سے 271رنز بنانے میں کامیاب ہوئے مگر ابوظبی میں حفیظ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

9 میچز میں 20 کی اوسط سے 166رنز بنانے والے حیدر علی کے ساتھ پہلی بار قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے اعظم خان نے بھی سخت مایوس کیا،انھوں نے 17.40کی اوسط سے 174رنز اسکور کیے،حیدر بائیو ببل کی خلاف ورزی پر دورئہ انگلینڈ کیلیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں،سلمان علی آغا نے 4میچز میں 35رنز اسکور کیے۔

ایونٹ کے ٹاپ بولرز میں شاہنواز دھانی کو صرف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، وہاب ریاض نظر انداز ہیں،شاہین شاہ آفریدی16،حسن علی13، محمد وسیم جونیئر12شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، سرفہرست 15بولرز میں مہنگے ترین حارث رؤف نے34.20کی اوسط سے 10وکٹیں لیں،محمد حسنین نے 32.44کی ایوریج سے 9شکار کیے،ارشد اقبال نے 32.50کی اوسط سے 8وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔