پاکستان طالبان کیخلاف آپریشن کرے یا مذاکرات ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں امریکی سفیر

سیکیورٹی کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، سیکیورٹی سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کو خود کرنے ہوں گے، رچرڈ اولسن


ویب ڈیسک January 21, 2014
امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے، رچرڈ اولسن فوٹو: فائل

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف آپریشن کرے یا مذاکرات ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کے دورے کےموقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، سیکیورٹی کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور سیکیورٹی سے متعلق تمام فیصلے بھی پاکستان کو خود کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی تعلیم، کاروبار اور توانائی کے شعبوں میں مدد کرررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا تاہم گزشتہ سال یکم نومبر کو امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم االلہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان نے حکومت سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود اب بھی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں