سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے فواد چوہدری

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈرکو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 25, 2021
یہ زرداری جمہوریت کاُ نیا رنگ ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت کا ورد پیپلزپارٹی سے 24 گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگرکسی صوبے میں نہیں تو وہ سندہ ہے جہاں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پرقبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا یہ زرداری جمہوریت کاُ نیا رنگ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں