پاکستانی ٹیم خصوصی طیارے سے لاہورسے برمنگھم روانہ

قومی اسکواڈ بر منگھم سے ڈربی پہنچنے پرتین روز آئسولیشن میں گزارے گا


Sports Desk June 25, 2021
قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا: فوٹو: : ایکسپریس

پاکستانی ٹیم خصوصی طیارے سے لاہور سے برمنگھم روانہ ہوگئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز طے ہیں۔ پی ایس ایل مکمل ہونے کے بعد بابراعظم، صہیب مقصود، محمد رضوان سمیت ٹیم کے دوسرے 23 ارکان صبح ابوظہبی سے لاہورپہنچے۔ کرکٹر حارث سہیل، سعودشکیل ، عبداللہ شفیق، ہیڈکوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقاریونس سمیت گیارہ ارکان لاہور سے طیارے میں سوار ہوئے ہیں۔

قومی اسکواڈ بر منگھم سے ڈربی پہنچنے پر تین روز آئسولیشن میں گزارے گا۔ جس کے بعد 28 جون سے ٹیم ڈربی میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کردے گی۔ اس دوران قومی اسکواڈ ڈربی میں پچاس اوورز پر مشتمل دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا
پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |