بیرون ملک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت
جن ممالک میں چینی ویکیسن کو تسلیم نہیں کیا جا رہا وہاں جانے والے افراد کو فائز ویکسین لگائی جائے گی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک جانے والوں کو کورونا سے بچاؤ کی فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔
این سی او سی نے فائزر ویکسین کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں جن کے مطابق ایسے افراد جنہیں 26 جولائی سے پہلے روزگار پر بیرون ملک جانا ضروری ہے، وہ فائز لگوا سکتے ہیں۔
این سی او سی نے کہا کہ ایسے ممالک میں جانے والوں کو فائزر لگائی جائے گی جہاں چینی ویکیسن کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا جا رہا ، سعودی عرب ورک ویزہ پر جانے والے بھی فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، ایس او پیز پر عمل ناکرنے سے کورونا بڑھے گا، شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، جتنا جلد ممکن ہو ویکسینیشن کروائیں۔