پولیو ٹیموں پر حملے کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک دی
انسداد پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث روکی گئی ہے، چیرپرسن سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن
انسداد پولیو کی ٹیموں پر حملوں کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے کراچی، مانسہرہ اور بلوچستان کے علاقے پنجگور میں انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں پر حملوں کے خلاف ملک میں جاری انسداد پولیو مہم کو روکنے کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث ملک میں 5 سال سے کم عمر کے لاکھوں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، چیرپرسن سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے باعث روکی گئی ہے، جب تک حکومت کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات نہیں کئے جائیں گے مہم شروع نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج کراچی، مانسہرہ اور پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے نتیجے میں 2 خواتین رضاکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔