پاکستان امریکا سے بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے وزیراعظم

پاکستان کا ہمیشہ سے بھارت سے زیادہ امریکا کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک June 25, 2021
پاکستان امریکا سے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، عمران خان۔ فوٹو:فائل

UNITED NATIONS: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد امریکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے ہی ہمسایہ ملک بھارت سے زیادہ امریکا کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے، نائن الیون کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شامل ہونے کا انتخاب کیا تاہم اب افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد پاکستان امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں