عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم مقامی مارکیٹ میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109100روپے ہوگئی


Staff Reporter June 25, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109100روپے ہوگئی ۔ فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1783ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 171روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93536روپے ہوگٸی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1420 روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت 1217.42 روپے پرمستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں