قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے انتخاب کے لئے قائم کمیٹی سے راشد لطیف کا نام نکال دیا گیا
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی میں وسیم اکرم، انتخاب عالم ، راشد لطیف اور سبحان احمد کے نام شامل تھے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے انتخاب کے لئے ترمیم کے بعد ایک بار پھر 4 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی میں وسیم اکرم، انتخاب عالم ، راشد لطیف اور سبحان احمد شامل تھے تاہم آج کرکٹ بورڈ کی جانب سے راشد لطیف کا نام کمیٹی سے نکال کر جاوید میاں داد کا نام شامل کردیا گیا ہے۔ کمیٹی ڈیو واٹمور کی جگہ قومی کوچ کا انتخاب کرے گی، کوچ کی تلاش کے لئے ملکی اور بین الاقوامی طور پر اشتہار دیئے جائیں گے اور کمیٹی انٹریوز کے بعد ہیڈ کوچ کا انتخاب کرے گی۔
ڈیو واٹمور کا معاہدہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد ختم ہو چکا ہے جب کہ پی سی بی پہلے ہی معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے پی سی بی کے چیرمین کی حیثیت سے ذکا اشرف کے انتخاب اور طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس میں چیرمین کرکٹ بورڈ کی تعیناتی اور گورننگ بورڈ کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔