سعودیہ سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے مزید 17 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

مسافروں کو بس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ کے لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا


Staff Reporter June 26, 2021
مسافروں کو بس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ کے لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا (فوٹو : فائل)

ABBOTTABAD/ PESHAWAR: سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مزید 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جمعہ کو سعودیہ سے کراچی پہنچنے والے مزید 17 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے جناح ٹرمینل پہنچے تھے۔ مذکورہ پرواز کے ذریعے مجموعی طورپر سعودی ائیرلائن کی پرواز سے مجموعی طور 244 مسافرپہنچے جن کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے۔

تمام مسافر سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر آئے تھے۔ بعد ازاں مسافروں کو بس کے ذریعے سندھ گورنمنٹ کے لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |