لاہور میں معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید قاتلانہ حملے میں زخمی

حملہ آوروں نے شوکت خانم اسپتال کے قریب اصغرندیم سید کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی


ویب ڈیسک January 21, 2014
اصغر ندیم سید کو زخمی حالت میں ڈاکٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اصغر ندیم سید اپنی گاڑی میں شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہے تھے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، حملہ آور فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی اصغر ندیم نے ریسکیو 1122 کو خود فون کیا جس پر رضا کاروں نے فوی پہنچ کرانہیں ڈاکٹرز اسپتال منتقل کردیا۔


پولیس کے مطابق اصغرندیم سید کے بازو میں 2 گولیاں لگیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اورفائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس کو ابتدائی بیان میں اصغر ندیم سید نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار ان کی گاڑی کے دائیں طرف سے آئے اور سامنے آکر فائرنگ شروع کردی، انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، واقعہ کی خبر ملتے ہی اصغر ندیم سید کے عزیز اور ہمدردوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں