گستاخانہ مواد کی تشہیر کیس 167 اکاؤنٹ بلاک کیے گئے

رواں برس 110 اکاؤنٹ پی ٹی اے بلاک کر چکا، 4 ملزمان گرفتار، 3 کو سزائے موت ہوئی۔


Numainda Express June 26, 2021
42 انکوائریز اور 44 کیسز درج کیے، ایف آئی اے کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس میں ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لا قیصر مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 2020 اور 2021 میں گستاخانہ مواد کی تشہیر، فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقاریر والے 167 اکاؤنٹ بلاک کئے گئے، رواں برس 110 اکاؤنٹ پی ٹی اے بلاک کرچکا ہے،نفرت انگیز تقاریر میں ملوث 47 اکاؤنٹ بلاک کئے گئے، 2020 میں گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق 42 انکوائریز اور 44 کیسز درج کیے، رواں برس 28 انکوائریز اور 11 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہری حافظ احتشام کی درخواست پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث چار ملزمان گرفتار کیے گئے، جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو دس سال کی سزا ہو چکی، شہری محمد سعید کی درخواست پر گرفتار تین ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں