افغانستان کے حوالے سے اپنی زمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے فواد چوہدری

امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے کوتیار ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 26, 2021
بھارت سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو پاکستان کی تجارت کے حوالے جغرافیائی حیثیت زیادہ ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے کارآمد ہے۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات کے حوالے سے 1970 میں پاکستان نے کردار ادا کیا، افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئے کارآمد ہے، طالبان کو پہلے امریکا اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چین اور امریکا دو اقتصادی قوتیں ہیں ، امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان کردارادا کرنے کوتیار ہے، افغانستان میں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے حوالے سے اپنی زمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان سرحد کے ساتھ نوے فیصد باڑ کا کام مکمل کرچکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں، افغانستان کے حل کیلئے تمام دھڑوں کو شامل کرنا ہوگا، وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات پرامید کا اظہارکیا اوربھارت سے تعلقات بہترہوتے ہیں توپاکستان کی تجارت کے حوالے جغرافیائی حیثیت زیادہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں