جرمنی میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 3 افراد ہلاک 5 زخمی

پولیس نے حملہ آور کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک June 26, 2021
پولیس نے حملہ آور کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

چاقو بردار شخص نے حملے کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن شہر ووارزبرگ میں مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آور کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تاہم حملے میں زخمی دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے علاقے کو سرچ آپریشن کے بعد کلئیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کسی حملہ آور کی موجودگی کا کوئی امکان نہیں تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔