وکیل کو کتے کے کاٹے کا کیس ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

ملزم کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی، عدالت


کورٹ رپورٹر June 26, 2021
ملزم کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی، عدالت

مقامی عدالت نے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر کو کتے کے کاٹنے سے متعلق مقدمے میں ملزم ہمایوں خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر کو کتے کے کاٹنے سے متعلق مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم ہمایوں خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پالتو کتوں نے واک کرنے والے شہری کو بھنبوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

عدالت نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ملزم کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے وکیل کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔