ماہم قانونی جنگ جیت گئی نادرا نے یتیم بچی کو’ب‘ فارم جاری کردیا

نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے تھے


ویب ڈیسک June 26, 2021
گزشتہ برس دسمبرمیں سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کویتیم بچی کا ’ب فارم‘ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرنادرا نے یتیم بچی ماہم کو'ب' فارم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرنادرا نے یتیم بچی ماہم کو'ب' فارم جاری کردیا۔ ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ نادرا کا نظام پیچیدہ اورعام آدمی کیلئے مشکل ہے لیکن ماہم نے عدالتی حکم کے مطابق مطلوبہ شرائط پوری کیں۔

گزشتہ برس دسمبرمیں سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کویتیم بچی کا 'ب فارم' جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

پس منظر:

نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے تھے اورتعلیم جاری رکھنے کیلئے بے سہارا طالبہ نے انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ماہم نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ والدین دنیا میں نہیں، تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں لیکن نادرا نے 'ب فارم' جاری نہیں کیا اورمیٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔