پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے عالمی بینک 44 کروڑ 24 لاکھ ڈالر دے گا

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔


Irshad Ansari June 26, 2021
پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

پنجاب کے 16 اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک پاکستان کو 44 کروڑ 24 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس کیلئے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورعالمی بینک كے درمیان پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدہ کے تحت عالمی بینک پنجاب کے 16 اضلاع میں دو ہزار دیہات اور ان سے منسلک آٹھ ہزار علاقوں کے لئے 44 لاکھ 24 ہزار ڈالر فراہم کرے گا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادى امور عمر ایوب خان نے کہا کہ دیہات کے ساٹھ لاکھ افراد پینے کے صاف پانی،صفائی ستھرائی اور بچوں کی نشوونما کے اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

اس منصوبے میں جنوبی پنجاب كے آٹھ اضلاع بہاولنگر ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لودھراں ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان اور راجن پور شامل ہیں ۔ وسطی اور شمالی پنجاب سے بھکر،چکوال،چنیوٹ،جھنگ ، خوشاب ، میانوالی ، پاکپتن اور سرگودھا پر مشتمل آٹھ اضلاع بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |