عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں وزیرخزانہ

یہ حکومت جب کوئی وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے، شوکت ترین


ویب ڈیسک June 26, 2021
یہ حکومت جب کوئی وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں اور یہ حکومت جب کوئی وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر ہماری گروتھ ریٹ نیگیٹو آئی تو چین کے علاوہ سب کی ہوئی کونسی قیامت آگئی، ہماری حکومت میں کورونا کے دوران گروتھ ریٹ 4 فیصد پر آگئی ہے، 1968 میں پاکستان ایشیاء میں چوتھی بڑی معیشت تھی اب کہاں ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالے گا، ابھی تک تو عمران خان نے اتنے ماہ سے پیٹرولیم قیمتیں نہیں بڑھائی، ہم نے ایک اکنامک ایڈوائزری کونسل بنائی جس میں تفصیلی پلان بنا لیے گئے ہیں، ہم کاروبار کیلئے قرضے اور صحت کارڈ بھی دیں گے جب کہ اگلے سال جون سے پہلے دس کروڑ پاکستانیوں کو کروناویکسین ہو جائے گی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ حکومت جب کوئی وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے، ٹیکس وصولیوں کا حدف کراس کریں گے، اس مرتبہ 4.7 ٹریلین کے ٹارگٹ سے تجاوز کریں گے، ہمیں ورثے میں 20 ارب ڈالر کا سرپلس ملا، ہم نے فاٹا پاٹا والوں سے جو وعدہ کیا اسکا راستہ نکالا، اب فاٹا والے خوش ہیں، اس سال ساری دنیا کا ڈیٹ ٹو جی ڈی پی اوسط 10 فیصد بڑھا ہے جب کہ پاکستان کا 1.5 فیصد بڑھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں