دہشت گردی پرحکومت نہ خود کچھ کررہی اورنہ ہی دوسروں کو کرنے دے رہی ہے چوہدری شجاعت
دہشت گردی کے معاملے پر حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، صدر مسلم لیگ (ق)
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے معاملے پر نہ خود کچھ کررہی اور نہ ہی دوسروں کو کچھ کرنے دے رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی عروج پر ہے اور اس معاملے پر حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، وہ نہ خود کچھ کررہی ہے اور نہ ہی دوسروں کو کچھ کرنےدے رہی ہے۔ ان کہنا تھا کہ ملک کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہورہی ہے، انسان بجلی کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے لیکن کھانے کے بغیر نہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں ہونے والے تمام حملے رُک سکتے ہیں لیکن سب سے پہلے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنا ضروری ہے، اس لئے وہ حکومت سےمطالبہ کرتے ہیں مہنگائی اوربےروزگاری پرآل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔