دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت چکے ہیں، اب پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے کی ضرورت ہے


ویب ڈیسک June 26, 2021
دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت چکے ہیں، اب پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے کی ضرورت ہے (فوٹو: فائل)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد میں منعقدہ ''نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول'' کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت چکے ہیں، اب پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نواز رکھا ہے۔



یہ بھی پڑھیں : ہم نے امریکا کا جنگ میں ساتھ دیا اور ہمیں ہی برابھلا کہا گیا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ نیشنل امچیور شارٹ فلمز کے ذریعے فلم سازوں نے بہترین کام کیا، ہمیں کئی سو شارٹ فلمیں موصول ہوئیں، اس سال جیتنے والے پہلے 15 طلبہ کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ایک سال کی فلم میکنگ کی ٹریننگ حاصل کریں گے، زندہ معاشرے اپنے پودوں کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں، ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا، فیسٹیول میں نوجوانوں کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، وزیراعظم نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |