ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف میں کامیابیاں تحریک انصاف کے دور میں ہوئیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک June 26, 2021
ایف اے ٹی ایف میں کامیابیاں تحریک انصاف کے دور میں ہوئیں، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی بلیک لسٹنگ کی باتیں ختم ہوگئی ہیں اور ایف اے ٹی ایف کے چیلنج کوجلد پورا کرلیں گے، فیٹف کے صدر جو پہلے بلیک لسٹ کی باتیں کرتے تھے، آج پاکستان کی تعریفیں کررہے ہیں، اس سے اپوزیشن کو گھبرانا نہیں چاہیے، اپنی سیاست کیلئے ملک کو نقصان نہیں پہنچائیں، اپوزیشن تقسیم ہورہی ہے، آپس میں اختلافات نظرآرہے ہیں۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے آر ایل این جی کے معاہدے 13.3 فیصد پرکیے ہم نے 10.2 فیصد پرکیے ہیں، اگر ہم ان کے مطابق آر ایل این جی معاہدے کرتے تو 500 ارب روپے کا نقصان ہوتا، کار کے پاور پلانٹ کا مسئلہ یہ پیدا کرکے گئے ہم نے حل کیا ، آئی پی پیز کے مسائل ہم نے حل کیے، اپوزیشن کے دور میں بہت سی ایسی چیزیں ہوئی جو ہم نے ٹھیک کیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن اپنی بیروزگاری میں کافی چیزیں کررہی ہے، ہم ایل این جی کا سودا ن لیگ کے مقابلے میں سستا کیا، شاہد خاقان نے ایک وزیر پر ایل این جی ٹرمینل لگانے کیلئے رشوت مانگنے کا الزام لگایا، شاہد خاقان عباسی ثبوت پیش کریں، مجھے اس بات میں کوئی حقیقت نہیں لگتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔